جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

مسلط کردہ ٹولے کی تاریخی کرپشن ملک کو دیمک کی طرح کھا رہی ہے: مریم اورنگزیب

اورنگزیب

لاہور: مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مسلط کردہ ٹولے کی تاریخی کرپشن ملک کو دیمک کی طرح کھا رہی ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب ایک بار پھر حکومت پر برس پڑی، ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پر جھوٹ بولتے عمران خان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، جھوٹ بولا گیا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا ڈیٹا نواز شریف دور کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عظمت سعید شیخ کی تعیناتی مسترد، حکومتی بدنیتی ظاہر ہوگئی : مریم اورنگزیب

مریم اونگزیب کا کہنا تھا کہ یہ ڈیٹا نوازشریف کے سر تھونپنے سے پتہ چل گیا آپ کے جھوٹ کی انتہا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلط کردہ ٹولے کی تاریخی کرپشن ملک کو دیمک کی طرح کھا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں