جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

آٹا مہنگا کرکے حکومت کس منہ سے عوام اور پارلیمنٹ کو جواب دے گی : مریم اورنگزیب

کس منہ سے

لاہور : مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پانچ دنوں میں آٹا دس روپے مہنگا کرکے حکومت کس منہ سے عوام اور پارلیمنٹ کو جواب دے گی۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پانچ دنوں میں آٹا دس روپے مہنگا کردیا گیا۔ حکمرانوں کو کوئی فکر ہی نہیں ہے۔ آٹے کی قیمت بڑھانے کے بعد حکومت کس منہ سے عوام اور پارلیمنٹ کو جواب دے گی۔

یہ بھی پڑھیں : مریم اورنگزیب کا فیصل واوڈا کے استعفے کا مطالبہ

اپنا بیان میں ان کا کہنا تھا کہ غریب بھوک سے مر رہے ہیں۔ سبزی دال پہلے ہی مہنگی تھی، حکومت نے اب سوکھی روٹی بھی چھین لی ہے۔ وہ سب رو رہے ہیں جنہوں نے عمران خان کی باتوں پر یقین کرکے ووٹ دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب وزیر اعظم فرماتے ہیں کہ غربت اور مہنگائی کا سبب پچھلی حکومتیں ہیں۔ ڈیڑھ سال ہوچکے ہیں وزیر اعظم بتادیں کہ کوئی ایک منصوبہ بھی انہوں نے غریب آدمی کے لئے بنایا ہے۔

متعلقہ خبریں