جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

شوہر نے بیوی کیلئے تاج محل جیسا گھر بنوالیا

شوہر نے بیوی

مدھیہ پردیش: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں شوہر نے بیوی کیلئے تاج محل جیسا گھر تعمیر کروالیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے شہر برہان پور کے رہاشی آنند پراکاش نے اپنی بیوی منجوشا کیلئے چار بیڈروم پر مشتمل تاج محل جیسا گھر تعمیر کروادیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ گھر تین سال کی مدت میں تعمیر ہوا اور انجینئرز نے اسے تاج محل کی 3D تصویر کی بنیاد پر بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: رشتے دار کی شادی میں جانے سے انکار پر بیوی کا شوہر پر قاتلانہ حملہ

کنسلٹنگ انجینئر کے مطابق یہ گھر 90 مربع میٹر میں میناروں کے ساتھ پھیلا ہوا ہے جبکہ اس کا بنیادی ڈھانچہ 60 مربع میٹر پر محیط ہے۔

متعلقہ خبریں