جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

یہ تاثر درست نہیں کہ پی ٹی آئی نے کراچی کیلئےکچھ نہیں کیا:علی زیدی

یہ تاثردرست نہیں کہ پی ٹی آئی نےکراچی والوں کیلئےکچھ نہیں کیا،علی زیدی

کراچی:علی زیدی نے کہا پورے کراچی میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں، یہ تاثردرست نہیں کہ پی ٹی آئی نےکراچی والوں کیلئےکچھ نہیں کیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا غلط تاثر دیا جا رہا تھا کہ  پی ٹی آئی کو کراچی سے 18 سیٹیں ملیں اور انہوں نے کراچی والوں کیلئےکچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کراچی میں جوکام ہم کررہے ہیں وہ صوبائی حکومت کو کرنے چاہیے تھے۔ نالوں کی صفائی ، تجاوزات ہٹانےکا کام وفاقی حکومت کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مرتضیٰ وہاب کسی صورت بطور ایڈمنسٹریٹرکراچی منظور نہیں، گورنر سندھ

ان کا کہنا تھا کے فور منصوبہ وفاق مکمل کرکے دے رہا ہے۔ کام ہم کررہے ہے اور اشتہار یہ لوگ اپنے چلارہے ہیں۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ کراچی میں 14 سال کےدوران کوئی بس شامل نہیں کی گئی، اگست ستمبرسے گرین لائن منصوبے کے لیے بسیں بھی آجائیں گی۔  کراچی میں لائن میں پانی نہیں آتا ہے ، شہریوں کو پانی ٹینکرز کے ذریعے ملتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اگر کوئی امریکا جا رہا ہے تو پی ٹی آئی کو کس بات کا خوف ہے۔ : ناصر شاہ

بلاول بھٹو زرداری کے دورہ امریکہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا جس بندے نے زندگی میں کبھی کوئی کام نہیں کیا وہ بھی اپنی سی وی امریکا لیکرگیا ہے ۔

متعلقہ خبریں