جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کربلا کا واقعہ ہمیں ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے : محمود خان

کربلا کا واقعہ ہمیں

پشاور : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ کربلا کا واقعہ ہمیں ایثار، قربانی، ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔

یوم عاشورہ کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ واقعہ کربلا حق و باطل کے درمیان ایک عظیم معرکہ تھا۔ نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ نے دین اسلام کی سربلندی کے لئے لازوال قربانی پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں : امام حسینؓ کی شہادت محض شہادت ہی نہیں بلکہ سیرت النبیؐ کا ایک باب تھا : عثمان بزادر

انہوں نے کہا کہ کربلا کا واقعہ ہمیں ایثار، قربانی، حق کی حمایت ، باطل کی مخالفت اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔ نواسہ رسولؐ نے ظلم کے سامنے سر جھکانے پر شہادت کو ترجیح دی۔ واقعہ کربلا ظلم و جبر کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا درس دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسینؓ نے اپنے پورے خاندان کی قربانی دی۔ انہوں نے حق و صداقت کی بالادستی کیلئے صبر و استقامت کی عظیم مثال قائم کی۔

متعلقہ خبریں