جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

9 مئی کو ہونے والے پر تشدد واقعات افسوسناک اور قابل مذمت ہیں : آرمی چیف

آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ 9 مئی کو ہونے والے پر تشدد واقعات افسوسناک اور قابل مذمت ہیں۔

یوم تکریمِ شہدا پاکستان کے حوالے سے آرمی چیف نے پولیس لائن اسلام آباد کا دورہ کیا ۔

اس موقع پرآرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداکی یادگاروں کی بے حرمتی ،وقار کو مجروح کرنے والوں کو قوم معاف نہیں کریگی، شہدا کی یادگاروں کی بےحرمتی جیسے امر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

آرمی چیف نے کہا کہ شہدا کو اللہ نے حیات جاوداں عطا فرما دی، انکی قربانیوں کو کوئی زائل نہیں کر سکتا،پاک فوج، پولیس ،قانون نافذ کرنے والے ادارے ریاست کی علامت ہیں۔

جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ پاک فوج، پولیس ،قانون نافذ کرنے والے ادارے سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہیں ،قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتے اور نہ کبھی کریںگے۔

یہ پڑھیں :9 مئی کو ہنگامہ آرائی کے منصوبہ سازوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے: آرمی چیف

متعلقہ خبریں