جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

مزدور طبقے کی آمدنی بڑھ گئی ہے، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اب تنخواہ دارلوگ بھی گھرخرید سکتے ہیں، پاکستان میں گھروں کیلئے بہت قلت ہے، پاکستان میں کوئی طریقہ نہیں کہ عام آدمی بینک کےذریعےگھرخرید سکے، عام آدمی کوقرضوں کی فراہمی کیلئے بینک اسٹاف تربیت یافتہ نہیں تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے احساس ہے کہ مہنگائی کی وجہ سےتنخواہ دار طبقہ مشکل میں ہے، لیکن مزدور طبقے کی آمدنی بڑھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب اگرآپ کے پاس گھربنانےکی رقم نہیں توبینکوں سے قرضہ لے سکتے ہیں،کرائےکی رقم بینکوں کوقسطوں میں دےکرگھرکا مالک بنا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں عدلیہ کے خلاف سازش کا مرکزی کردار نواز شریف ہیں: شہزاد اکبر

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نےکوروناکےدوران تعمیراتی انڈسٹری بندنہیں کی ،ہاوَسنگ انڈسٹری ملکی معیشت کواوپرلےکرجاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کیلئے 88 ہزاریونٹس کا منصوبہ زیرتکمیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غربت میں کمی آئی ہے۔

متعلقہ خبریں