جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کڑوا گھونٹ ہے : اعظم نذیر تارڑ

اضافہ کڑوا گھونٹ

اسلام آباد : لیگی سینیٹر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے چنگل میں کس نے دھکیلا؟  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کڑوا گھونٹ ہے۔

سینیٹ اجلاس میں سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے اپنے جواب میں کہا کہ سابقہ حکومت یہ کیوں نہیں بتاتی کہ انہوں نے اس حوالے سے آئی ایم ایف سے کیا معاہدہ کیا تھا؟ ہم عوام سے جھوٹ نہیں بولیں گے، ہم سچ بتائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پوچھنا چاہتا ہوں کس نے پیکا آرڈیننس پیش کیا؟ کہا گیا شہباز گل کو گرفتار کیا گیا، پوچھنا چاہتا ہوں جاوید لطیف کو کس نے گرفتار کیا؟

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے آئی ایم ایف کے اظہار آمادگی خط پر دستخط کر دیے:ذرائع وزارت خزانہ

ان کا کہنا تھا کہ آپ کیا چاہتے ہیں آپ روز شہباز گل سے ملاقات کریں اور ان کا ماتھا چومیں! آپ کو نہیں معلوم انہوں نے پاک فوج کے بارے میں کیا کہا؟

اعظم نذیر تارڑ نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف کے چنگل میں کس نے دھکیلا؟  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کڑوا گھونٹ ہے۔ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا کہ پیٹرول پر سبسڈی نہیں دیں گے۔ یہ اوگرا کا قانون رات کو لیکر آئے۔

متعلقہ خبریں