جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

بھارتی فوج نے چین سے جھڑپوں کی تصدیق کردی

بھارتی

نئی دہلی: بھارتی فوج نے سکم کے سرحدی علاقوں میں چین سے جھڑپوں کی تصدیق کردی ہے۔

بھارتی فوج کے مطابق 20 جنوری کو بھارت اور چین میں شمالی سکم میں ایک معمولی جھڑپ ہوئی تھی اور اصولوں کے مطابق یہ معاملہ مقامی کمانڈروں نے سلجھا لیا ہے۔

انڈین آرمی نے میڈیا کو کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے سے گریز کرے۔

یہ بھی پڑھیں: چین کی سرحد کے قریب بھارتی فوج کی گاڑی کو حادثہ، 3 اہلکار ہلاک

میڈیا کے مطابق اس جھڑپ میں دونوں جانب کے کم ازکم 150 فوجی ملوث تھے۔ فوجیوں نے ایک دوسرے کو گھونسوں اور مکوں سے نشانہ بنایا جس کے باعث متعدد فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس واقعہ میں 20 چینی جبکہ 4 انڈین فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں