بھارتی اعلان کے باوجود بھارتی وزیراعظم کا طیارہ پاکستانی حدود سے ہی گزرے گا

اسلام آباد: پاکستانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کے بھارتی اعلان کے باوجود بھارتی طیارہ پاکستانی حدود سے ہی گزرے گا۔

حکومت پاکستان کے ذرائع کے مطابق بھارت کی طرف سے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کے اعلان کے باوجود بھارتی وزیراعظم کا طیارہ پاکستانی حدود سے ہی گزرے گا۔

بھارت نے اومان، ایران، وسطی ایشیا کے جس روٹ کو استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے، وہ پاکستان کی حدود کو چھو کر گزرتا ہے، وزیراعظم مودی کا جہاز کراچی سے پاک حدود استعمال کرتے ہوئے ہنگول ایران اومان براستہ گوادر گزرے گا۔

پاکستان نے مارچ سے بھارتی پروازوں کے لئے دو راستے کھولیں ہوئے ہیں، ایک بھارت سے یورپ اور سنٹرل ایشیاء کے لیئے اور دوسرا روٹ بحیرہ عرب کے اوپر سے کراچی، ہنگول، گوادر ہے۔