جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اسد قیصر اور اپوزیشن کی ملاقات کی اندرونی کہانی جی ٹی وی نیوز سامنے لے آیا

اسد

اسلام آباد: اسد قیصر اور اپوزیشن کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی جی ٹی وی نیوز منظر عام پر لے آیا۔

جی ٹی وی نیوز کی ذرائع کے مطابق اپوزیشن کا کہنا تھا کہ اب اسپیکر ہوں یا حکومتی نمائندے، بات چیت زبانی کلامی نہیں تحریری ہوگی، یہ کیا بات ہوئی آپ پہلے یقین دہانی کرائیں پھر یوٹرن لے لیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے اسپیکر کو قانون سازی پر بننے والی کمیٹی کو بحال کرنے کا مطالبہ کردیا، کہا کہ قانون ساز کمیٹی میں یہ تمام بلز پہلے سے موجود ہے، قانون ساز کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے نمائندے موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشترکہ اجلاس دوبارہ جلد بلایا جائیگا: اسد قیصر

اپوزیشن نے کہا کہ قانون ساز کمیٹی ان تمام بلز کا تفصیلی جائزہ لیکر فیصلہ کرے گی، قانون ساز کمیٹی کے فیصلے پر سب عملدرآمد کریں گے۔

اپوزیشن نے ای سی پی کمیٹی میں حکومت کے زائد ممبران کے نام ہونے پر بھی اعتراض کیا اور مطالبہ کیا کہ ای سی پی کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے مساوی کی نمائندگی دی جائے۔

اپوزیشن کا کہنا تھا کہ اسپیکر تمام قوانین کو تحریری طور پر لکھ کر اپوزیشن کو دیں گے، حکومت ہر بات سے مکر جاتی ہے اب جو بھی ہوگا تحریری ہوگا۔

متعلقہ خبریں