جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پی ٹی آئی پارلیمانی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ڈی جی آئی ایس آئی سے متعلق گفتگو

عمران

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے پارلیمانی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، وزیر اعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کے نوٹیفکیشن سے متعلق گفتگو کی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت اور فوج میں کسی قسم کی کوئی غلط فہمی نہیں ہے، عسکری قیادت سے میرے سے زیادہ بہتر تعلقات کسی کے نہیں، ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی میں تکنیکی خامی تھی جو ٹھیک ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ہم لوگوں کو سمجھا نہیں پا رہے مہنگائی کی وجوہات کیا ہیں: وزیراعظم

عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی سے متعلق کوئی ابہام نہیں، حکومت چاہتی تھی افغان صورتحال کے تناظر ڈی جی آئی ایس آئی کام جاری رکھتے۔

ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے بتایا کہ آرمی ایکٹ میں اس بات کی مزید گنجائش نہیں، نئے ڈی جی آئی ایس آئی کا نوٹیفکیشن جلد سے جلد جاری ہوجائے گا۔

متعلقہ خبریں