جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

عالمی برادری ہماری مدد کرے تاکہ سیلاب متاثرین کی بحالی یقینی بنائی جاسکے: وزیراعظم

شہباز شریف

نیویارک: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین جنگ کی وجہ سے دنیا میں تیل اور اناج کا بحران ہے، عالمی برادری ہماری مدد کرے تاکہ سیلاب متاثرین کی بحالی یقینی بنائی جاسکے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا نیویارک میں امریکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو سیلاب کا سامنا ہے، سیلابی صورتحال میں عالمی برادری کی معاونت بہت اہم ہے، سیلاب کی وجہ سے پاکستان کو لاکھوں ٹن گندم در آمد کرنی پڑسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موجودہ حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہے: وزیراعظم

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ روس اور یوکرین جنگ کی وجہ سے دنیا میں تیل اور اناج کا بحران ہے، عالمی برادری ہماری مدد کرے تاکہ سیلاب متاثرین کی بحالی یقینی بنائی جاسکے، دنیا پر واضح کیا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پر امن تعلقات کا خواہاں ہے، تاہم بھارت کو اگست 2019کے بعد کے اقدامات کو تبدیل کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان کو خواتین کے بنیاد حقوق کی پاسداری یقینی بنانا ہوگی، افغانستان کے منجمد اثاثوں کو فوری بحال کیا جائے، یو این سیکریٹری جنرل نے فوری ڈونرز کانفرنس بلانے کی میری تجویز سے اتفاق کیا۔

متعلقہ خبریں