جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

دھمکیاں دینے والے اب منتیں، ترلے اور واسطے دے رہے ہیں: رانا ثناءاللہ

رانا ثناءاللہ

اسلام آباد: رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ دھمکیاں دینے والے اب منتیں، ترلے اور واسطے دے رہے ہیں، باس، زرداری صاحب کی منت ترلے کرتا ہے تو چپڑاسی دھمکیاں دیتا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ 11 جماعتوں نے انکے علاج کی ڈیوٹی مجھے دی ہے، آپ آئیں تو سہی، اگلے ماہ آئیں گے تو کسی کے کہنے پر گھر نہیں جائیں گے کا بیان دیا، یہ بیان دینے والاخونی فساد میں دم دبا کر بھاگ گیا۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا طوفان لانے والے اس پر سیاست کر کے عوام سے بچنا چاہتے ہیں، دھمکیاں دینے والے اب منتیں، ترلے اور واسطے دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یہ مال بنانے، کیس بچانے اور گھر جانے کے لیے آئے ہیں: شیخ رشید

ان کا کہنا تھا کہ دوسروں کے بچوں کو سڑک پر بے آسرا چھوڑ کر باس اور چپڑاسی دونوں بھاگ گئے، باس، زرداری صاحب کی منت ترلے کرتا ہے تو چپڑاسی دھمکیاں دیتا ہے۔

متعلقہ خبریں