جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

عمر شریف کی امریکہ روانگی کا مسئلہ تاحال حل نہ ہوسکا

عمر

کراچی: معروف کامیڈین و اداکار عمر شریف کی امریکہ روانگی کا مسئلہ تاحال حل نہ ہوسکا۔

سی اے اے ذرائع کے مطابق ائیرٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو ائیرایمبولینس کے لیے ابھی تک کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی، ائیرایمبولنس کیلئے جیسے ہی درخواست موصول ہوگی اُس پر کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عمر شریف اور ان کے اہلخانہ کو امریکا کا ویزا جاری

ذرائع سی اے اے کا کہنا ہے کہ تمام کارروائی کے بعد ہی معروف اداکار عمر شریف کو علاج کیلئے امریکا منتقل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ حکومت کی درخواست پر عمرشریف کو امریکی سفارتخانہ نے ویزہ جاری کردیا تھا۔

متعلقہ خبریں