جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

خانہ کعبہ کے غلاف کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ تبدیل کردیا گیا

خانہ کعبہ کے غلاف کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ تبدیل کردیا گیا

مکہ المکرمہ: خانہ کعبہ کے غلاف کو 200 ہنرمندوں کی مدد سے انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ تبدیل کر دیا گیا ہے۔

کورونا کے باعث تبدیلی کسوہ کی روح پرور تقریب کا وقت تبدیل کیا گیا۔

سونے، چاندی اور خالص ریشم سے بنے غلاف کعبہ کی تیاری پر 20 لاکھ ریال سے زیادہ کی لاگت آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سفر حج کا آغاز، ’لبیک اللھم لبیک‘ کی صدائیں بلند ہوگئیں، قافلے مکہ مکرمہ سے منیٰ پہنچ گئے 

نئے غلاف میں 670 کلوگرام خالص ریشم  ، 120 کلو گرام سنہری دھاگہ اور 100 کلو چاندی کا دھاگہ استعمال کیا گیا ہے۔

غلاف کا سائز 658 مربع میٹر ہے اور یہ 47 حصوں پر مشتمل ہوتا ہے، ہر حصہ 14میٹر طویل اور 95 سینٹی میٹر چوڑا ہوتا ہے۔

غلاف کعبہ کو ڈھانپنے والے کپڑے کو کسوہ کہا جاتا ہے، ہرسال  9 ذی الحج کے دن پرانا کسوہ تبدیل کرکے نیا کسوہ چڑھایا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں