جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

خیبرپختونخوا حکومت نے دلیپ کمار کے گھر کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کردی

دلیپ

پشاور: خیبر پختون خوا حکومت نے پشاور میں واقع بالی ووڈ لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے گھر کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔

خیبر پختونخواہ محکمہ اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کے معاون خصوصی کامران بنگش کے مطابق حکومت فلمی دنیا کے درخشندہ ستارے دلیپ کمار کا چار مرلے کا گھر خریدنے کا عزم رکھتی ہے اس مد میں گھر کی خرید و فروخت پر سیکشن فور نافذ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دلیپ کمارکی پشاورکے شہریوں سے ان کے آبائی گھرکی تصاویرشیئرکرنے کی درخواست

کامران بنگش نے کہا کہ پہلے مرحلے میں گھر کو خریدا جائے گا جس کے لئے حکومت فنڈ مہیا کر رہی ہے دوسرے مرحلے میں گھر کی مرمت اور اسکی اصلی حالت میں بحالی کا کام ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پشاور ریوائول پلان کے تحت گھر کو میوزیم میں تبدیل کردیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں