جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے کھوکھر پیلس گرانے کیخلاف درخواست نمٹا دی

کھوکھر

لاہور: چیف جسٹس نے فریقین کو متعلقہ سول کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ اس عرصے کے دوران نہ تو انتظامیہ کارروائی کرے نہ ہی دوبارہ تعمیر ہوگی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے کھوکھر پیلس گرانے کے بارے میں درخواست پر سماعت کی ،کھوکھر بردارن کے وکیل احسن بھون نے بتایا کہ درخواست گزار نے اپنے گھر سے ملحقہ زمین لوگوں سے خریدی۔ اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تگڑے بندے کو زمین بیچنے سے کون انکار کرسکتا ہے؟ اللہ کسی کو تگڑے کا ہمسایہ بھی نہ بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے سیف الملوک کھوکھر کیخلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج

چیف جسٹس کے استفسارپر سرکاری وکیل نے بتایا کہ کھوکھر پیلیس سے متعلق 23 جنوری کو ڈی سی لاہور نے حکم جاری کیا۔ جس پر احسن بھون ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہاں حکم نامے جیب سے نکلتے ہیں. چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جب آپ بھی حکومت میں آئیں گے تو آپ کی طرف سے بھی آرڈر جیب سے ہی نکلیں گے۔

چیف جسٹس قاسم خان نے باور کرایا کہ قانون دکھا دیں کہ اس میں کوئی نوٹس جاری کرنے کا حکم ہے یا نہیں۔

متعلقہ خبریں