جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اقتدار کی ہوس انہیں کسی بھی غیر اخلاقی حد تک لے جاسکتی ہے : وزیراعلیٰ جام کمال

اقتدار کی ہوس

کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ اقتدار کی ہوس میں گھبراہٹ، لالچ اور حسد انہیں کسی بھی غیر اخلاقی حد تک لے جاسکتی ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ ہمارا اتحاد مضبوط ہے، جس سے چند لوگ پریشان ہیں۔ اکثریت سے محروم مایوسی میں جعلی اور بے بنیاد خبریں پھیلاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار کی ہوس میں گھبراہٹ، لالچ اور حسد انہیں کسی بھی غیر اخلاقی حد تک لے جاسکتی ہے۔ خواہش ہے 6 وزراء اور ارکان اپنی یہ توانائی اور توجہ اپنے محکموں اور عوام پر دیتے۔

یہ بھی پڑھیں : اکثریت کو اقلیت بنا کر پیش کرنے سے جام کمال اپنا نقصان کریں گے : عبد الرحمان کھیتران

وزیر اعلیٰ نے ناراض تین وزراء کی پرانی ویڈیو ٹوئٹر پر شئیر کردی، جس میں ظہور بلیدی، سردار کھیتران اور اسد بلوچ موجودہ حکومت اور جام کمال کی تعریف کر رہے ہیں۔

جام کمال کا کہنا تھا کہ حکومت کی کارکردگی کو بدنام کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ چند ماہ پہلے قبل حکومت کی کارکردگی کے گن گانے والے آج کچھ اور کہے رہے ہیں۔ عوام جانتے ہیں کے اپوزیشن و قوم پرستوں کے پیچھے ان کے کیا مقاصد ہیں۔

متعلقہ خبریں