جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

ایک بلب اور پنکھا استعمال کرنیلوالی ملازمہ کو ڈھائی لاکھ کا بِل مل گیا

بجلی

بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع گونا میں جھونپڑی کی رہائشی 65 سالہ رام بائی نامی خاتون صرف ایک بلب اور پنکھا استعمال کرتی ہیں لیکن انہیں بِل ڈھائی لاکھ کا موصول ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل ان کا بِل 300 سے 500 روپے تک آتا تھا لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے سبب خاتون دو ماہ بِل جمع نا کرواسکیں جس پر دو مہینے بعد انہیں ڈھائی لاکھ روپے کی بھاری رقم کا بِل موصول ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: دو دن تک والد کی لاش کے ساتھ رہنے والی خاتون

معمر خاتون یہ دیکھ کر حیران رہ گئیں اور انہوں نے فوری طور پر بجلی کے محکمے کے دفتر کا رخ کیا لیکن وہاں ان کی سننے والا کوئی نا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: شیر کھانے کی تلاش میں اسکول میں داخل ہوگیا

خاتون کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میں بطور گھریلو ملازمہ کام کرکے پیسے کماتی ہوں، کئی کئی دن تک بجلی کے دفتر گئی لیکن وہاں میری فریاد کسی شخص نے نہیں سنی۔

متعلقہ خبریں