جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بلوچستان کی اکثریت نے جام صاحب کو مسترد کردیا ہے: ثناء اللہ بلوچ

ثناء

کوئٹہ: ثناء اللہ بلوچ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 3سال کی تکلیف 30سال تک محسوس کی جائے گی، بلوچستان کی اکثریت نے جام صاحب کو مسترد کردیا ہے۔

پارٹی رکن ثناء اللہ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ جام کمال صاحب نے لوگوں کے صبر کا امتحان لیا، جام کمال صاحب بلوچستان آج تکلیف سے گزر رہا ہے۔ بلوچستان کی اکثریت نے جام صاحب کو مسترد کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگردی نہیں بلکہ جام کمال بڑا خطرہ ہے : ثناء بلوچ

ثناء اللہ بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں 3سال کی تکلیف 30سال تک محسوس کی جائے گی، جام صاحب اسپورٹس کے گراؤنڈ بنانے سے بلوچستان کو ترقی نہیں ملے گی۔

ان Jamکا کہنا تھا کہ حکومت نے بلوچستان میں زمینداری کی طرف توجہ نہیں دی۔

متعلقہ خبریں