جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

آن لائن پرانا فریج خریدنے والا شخص راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

فریج

سؤل: جنوبی کوریا میں آن لائن پرانا فریج خریدنے والا شخص راتوں رات کروڑ پتی بن گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریائی جزیرے جیجو سے تعلق رکھنے والے شخص نے آن لائن پرانا فریج خریدا تو اس کے نیچے 1 لاکھ 30 ہزار امریکی ڈالر ٹیپ سے چپکے ہوئے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ شہری نے پولیس اسٹیشن میں اپنی نوعیت کی پہلی درخواست جمع کرا دی اور بتایا کہ اس نے ایک آن لائن فریج خریدا تھا جس کی صفائی کرتے ہوئے اس کے نیچے ٹیپ سے چکپے ہوئے ایک لاکھ 30 ہزار امریکی ڈالر ملے۔

یہ بھی پڑھیں: کلرک کی چھوٹی سی غلطی نے امریکی خاتون کو کروڑ پتی بنادیا

پولیس جاننے کی کوشش کر رہی ہے اس فریج کا پہلا مالک کون ہے اور اسے کس شخص نے خریدنے والے تک پہنچایا، ورنہ جنوبی کوریا کے قوانین کے مطابق اگر ان پیسوں کا اصل مالک نہیں ملتا تو جس شخص نے اس فریج کو خریدا ہے یہ تمام پیسے اسی کے ہوجائیں گے۔

متعلقہ خبریں