جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزارت خزانہ نے کورونا ریلیف پیکیج کی تفصیلات جاری کردیں

وزارت

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے 1240 ارب روپے کے کورونا ریلیف پیکیج کی تفصیلات جاری کردیں ہیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق کورونا ریلیف پیکیج کے تحت اب تک 875 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں، کورونا ریلیف پیکیج کے تحت 365 ارب روپے اب تک جاری نہیں کیے گئے۔ پیکیج کے تحت 510 ارب 10 کروڑ روپے کیش میں جاری کیے گئے، کیش کی مد میں 875 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔

تفصیلی رپورٹ کے مطابق کیش کی مد میں مختص فنڈز میں سے اب تک 365 ارب روپے جاری نہیں کیے گئے، نان کیش فنڈز میں سے تمام 365 ارب روپے جاری کیے گئے۔ ڈیلی ویجرز کے لیے مختص 200 ارب میں سے 16 ارب روپے جاری کیے گئے، یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے مختص 50 ارب میں سے 10 ارب روپے جاری کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: صنعتی، زرعی پیداوار میں بہتری اور ٹیکس ریونیو میں اضافہ ہوا ہے : وزارت خزانہ

رپورٹ کے مطابق برآمد کنندگان کے لیے مختص 100ارب میں سے 86 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں، ایس ایم ایز کے لیے مختص تمام 51 ارب روپے جاری کر دیے گئے۔

پسے ہوئے خاندانوں، پناہ گاہوں کے لیے مختص 150 ارب میں سے 145 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں۔ زرعی شعبہ کے لیے مختص 49 میں سے 15 ارب 60 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایمرجنسی ریلیف فنڈ کے لیے مختص 100 ارب میں سے 65 ارب60 کروڑ روپے جاری کیے گئے، بجلی اور گیس سبسڈی کے لیے مختص 100 ارب میں سے 56 ارب روپے جاری کیے گئے، این ڈی ایم اے کے لیے مختص تمام 25 ارب روپے جاری کردیے گئے۔

وزارت خزانہ کے مطابق فوڈ اور ہیلتھ آئٹمز پر ٹیکس ریلیف کے لیے مختص تمام 15 ارب روپے جاری کیے گئے، پیٹرول اور ڈیزل پر ریلیف کی مد میں تمام 70 ارب روپے جاری کیے گئے، گندم کی خریداری کے لیے 280 ارب روپے جاری کیے گئے، فنڈز مالی سال 2019۔20 اور 2020۔21 میں جاری کیے گئے۔

متعلقہ خبریں