جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان میں جمادی الثانی کا چاند نظر آگیا

نظر

اسلام آباد: پاکستان میں جمادی الثانی 1442 ہجری کا چاند نظر آ گیا۔

زونل رویت حلال کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد نے کی۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ کراچی، ہندو، کوئٹہ، عمر کوٹ اور دیگر مقامات پر آج چاند نظر آنے کی شہادتیں ملیں، یکم جمادی الثانی پندرہ جنوری بروز جمعہ کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: مفتی منیب اب چاند دیکھنے پر معمور نہیں

چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد ملک کی سلامتی و خوشحالی کی دعائیں کی گئیں، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی کو ایک عظیم ادارہ بنانے جارہے ہیں، تمام مسالک کے علما کس ساتھ لے کر چلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سمیت دیگر اداروں کی رائے کا احترام کریں گے، ملک کے دیگر شہروں میں زونل اجلاس کریں گے تاکہ وحدت پیدا ہو، باہمی مشاورت سے آگے بڑھیں گے، توقع ہے کہ میڈیا بھی محبت کی باتوں کو آگے بڑھائے گا۔

متعلقہ خبریں