جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، پہلا روزہ کل ہوگا

پاکستان بھر میں رمضان المبارک چاند نظر آگیا ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک کے چاند کا اعلان کردیا۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کل بروز بدھ پہلا روزہ ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت پشاور میں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا، چاند کے واضح امکانات

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھاکہ پاکستان میں کئی مقامات پر چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد کل بروز بدھ ملک میں پہلا روزہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں