جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

شوال کا چاند نظر آگیا، عید الفظر 24 مئی بروز اتوار ہوگی

شوال کا چاند

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمٰن نے اعلان کیا ہے کہ شوال کا چاند نظر آگیا ہے اور پاکستان میں عیدالفطر 24 مئی بروز اتوار کو ہوگی۔

کراچی میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمٰن کی صدارت ہوا، جس میں مرکزی کمیٹی کے اراکین اور محکمہ موسمیات کے سربراہ شریک ہوئے۔

اس سے قبل کوئٹہ میں زونل میں رویت ہلال کمیٹی کے قاری عبدالرشید نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ صوبائی دارلحکومت میں چاند نظر نہیں آیا۔ چاند کے حوالے سے کوئی شواہد موصول نہیں ہوئی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے منتظر ہے.

واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے آج اعلان کیا تھا کہ شوال کے چاند کی پیدائش گزشتہ روز 10 بجکر 39 منٹ پر ہوگئی ہے۔ آج غروب آفتاب کے بعد دوربین سے چاند باآسانی دیکھا جاسکتا ہے، لہذا عید 24 مئی بروز اتوار کو ہوگی۔

خیال رہے کہ 11 مئی کو ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی تھی کہ 23 مئی یعنی 29 رمضان کو نئے چاند کے نظر آنے کا امکان کم ہوگا، نئے چاند کی پیدائش 22 مئی (28 رمضان) کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 39 منٹ پر ہوگی۔ 29 کے بجائے 30 روزوں کا امکان زیادہ ہے۔ عید الفطر 25 مئی بروز پیر کو ہوگی۔

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے 16 مئی کو عید کے چاند پر پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا تھا کہ عید کا چاند تئیس مئی یعنی انتیس رمضان المبارک کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

محکمے کا کہنا تھا کہ چاند کی پیدائش بائیس مئی کی رات آٹھ بج کر انتالیس منٹ پر ہوگی، اس دوران ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف یا جزوی ابر آلود ہوگا۔

متعلقہ خبریں