جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ملک بھر میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ 10 جولائی کو ہوگی

چاند

کراچی: ملک بھر میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہ آنے کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کردیا ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق آج ملک میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا یکم ذوالحجہ سن 1443 ہجری یکم جولائی اور عیدالاضحیٰ اتوار 10 جولائی کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: فریضہ حج کی ادائیگی : بھارتی نوجوان حج کیلئے پیدل نکل پڑا

ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔

متعلقہ خبریں