جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

رواں سال حج کے عازمین کی اہم ترین شرط ویکسین ہے : سعودی نائب وزیر حج

حج کے عازمین

ریاض : سعودی حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال حج کے عازمین کی اہم ترین شرط ویکسین ہے۔

سعودی نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹرعبدالفتاح المشاط نے رواں سال عازمین حج سے متعلق شرائط کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس سال حج کے عازمین کی اہم ترین شرط ویکسین ہے۔ حج کا طریقہ کار جامع ہوگا۔ اس کے تحت کسی خاص ملک یا کسی ادارے کی نشاندہی نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرین حادثے پر سعودی عرب اور اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر کا اظہار افسوس

ان کا کہنا تھا کہ وزارت حج و عمرہ متعلقہ اداروں کی شراکت سے حاجیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے والے تمام قواعد و ضوابط، انتظامات و اقدامات ترتیب دے رہی ہے۔

متعلقہ خبریں