جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ ” سینما انڈسٹری کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی: حمائمہ ملک

حمائمہ

لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک کا کہنا ہے کہ 13 اکتوبر کا بے تابی سے انتظار ہے، فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ ” نیکسٹ لیول فلم ہے جو سینما انڈسٹری کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے حال ہی میں اپنے انٹرویو میں کہا کہ تاریخ ساز فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ ” کے ڈائریکٹر بلال لاشاری
پروڈیوسر عمارہ حکمت کی جانب سے فلم شامل تمام اداکاروں کی تربیت دینے کا طریقہ بلکل مختلف تھا ان کے کریکٹرز میں حقیقی رنگ دینے کیلئے بھر پور محنت کی گئی۔

اداکارہ نے کہا کہ میں اپنی بات کروں تو مجھے لگتا دارو کا کردار میرے لئے ہی بنا ہے "دی لیجنڈ آف مولا جٹ ” میی ایک بے خوف ملکہ کی طرح نظر آؤں گی جو کسی سے نہیں ڈرتی زندگی کی ہر مشکل کا سامنا کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آخر کار پاکستانی فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

انہوں نے مزید کہا کہ فلم پروڈیوسر عمارہ حکمت نے میرے کردار کو مزید مؤثر بنانے کیلئے میرے لئے کپڑے جوتے جیولری ملبوسات فیشن ڈیزائنر زارا شاہ جہاں سے ڈیزائن کروائے میک اپ کے لئے ماہم آبرو کی خدمات حاصل کی گئی جبکہ تمام فنکاروں کی فائٹنگ تربیت کیلئے خصوصی انسٹرکٹر کی خدمات لی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے ایکشن سین خود عکسبند کروائے تلوار، چاقو، گھوڑ سواری کرنا سیکھا ایک پر موقع ایکشن کوریگرافر نے عمارہ سے پوچھا حمائمہ ڈانسر ہے جبکہ فائٹنگ تیز ایکشن سینز میی فواد اور حمزہ سے اچھے موو کر رہی ہے۔

حمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ دارو کے کردار کے لیے اپنا وزن بڑھایا پنجابی زبان سیکھی اور ہدایتکار بلال لاشاری نے میری رہنمائی کی میری حوصلہ افزائی کرتے ہوئے میرے کردار کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نیکسٹ لیول فلم ہے جو انڈسٹری میں گیم چینجر ثابت ہو گی، فلم کی شوٹنگ کے دوران بہت انجوائے کیا اداکارہ ماہرہ خان، فواد خان، حمزہ علی عباسی، گوہر رشید، شفقت چیمہ، نیئر اعجاز سمیت تمام ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا خوشگوار تجربہ رہا۔

متعلقہ خبریں