جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

قوم اور مسلح افواج نے پاکستان کو ایک ناقابل تسخیر قوت بنا دیا : وزیراعلیٰ محمود خان

قوم اور مسلح افواج

پشاور : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ قوم اور مسلح افواج نے پاکستان کو ایک ناقابل تسخیر قوت بنا دیا ہے۔

یوم دفاع کی مناسبت سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے جاری پیغام میں کہا کہ 6 ستمبر کا دن ہماری مسلح افواج کی شجاعت اور بہادری کی داستان سے عبارت ہے۔ ہماری بہادر مسلح افواج نے قوم کے ساتھ مل کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ دن دشمن کے لئے واضح پیغام ہے کہ پاکستانی قوم اور اس کے مسلح افواج اپنی آزادی کی حفاظت کرنا بخوبی جانتے ہیں۔ 6 ستمبر 1965 کے جذبوں کی بنیاد پر قوم اور مسلح افواج نے پاکستان کو ایک ناقابل تسخیر قوت بنا دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم یوم دفاع کے موقع پر کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کرتے ہیں۔ خیبرپختونخوا کی حکومت اور عوام حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری عوام کی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : 1965 میں پاکستانی قوم مضبوط چٹان کی طرح دشمن کے سامنے ڈٹ گئی : وزیراعظم

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بھارت اپنی ریاستی ظلم و جبر سے کشمیریوں کی جزبہ حریت کو نہ پہلے دبا سکا ہے اور نہ آئندہ دبا سکے گا۔ مظلام کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ان کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔

محمود خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جس مدلل اور موثر انداز میں کشمیر کا مقدمہ اقوام متحدہ میں لڑا ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ آج کے دن ہم وطن کے تمام شہیدوں اور غازیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

متعلقہ خبریں