جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

قوم کورونا کے امتحان میں سرخرو ہونے کیلئے ثابت قدمی کا مظاہرہ کرے : صدر مملکت

پاکستان کشمیریوں کی قوم کورونا کے

اسلام آباد : صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ قوم کورونا کے عالمی امتحان میں سرخرو ہونے کیلئے ثابت قدمی کا مظاہرہ کرے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاکستانی قوم اور عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ دعا ہے کہ یہ بابرکت موقع پورے عالم اسلام اور پاکستان کیلئے خوشیوں کا باعث بنے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا کی چوتھی لہر کے باعث عوام عید سادگی کے ساتھ منائیں : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے برگزیدہ بندوں کو مختلف امتحانات میں ڈال کر آزماتا ہے۔ آزمائش اور امتحان کی صورتحال میں ثابت قدم رہنا قربانی کیلئے تیار رہنا کامیابی کی کنجی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا بھی کورونا وباء کے عالمی امتحان سے گزررہی ہے۔ کورونا وباء نے تمام انسانیت کو کسی نہ کسی طرح متاثر کیا ہے۔ قوم کورونا کے عالمی امتحان میں سرخرو ہونے کیلئے ثابت قدمی کا مظاہرہ کرے۔ عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، ماسک پہنیں، سماجی فاصلہ رکھیں۔

متعلقہ خبریں