جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

قومی اسمبلی نے فنانس بل 2020-21 کثرت رائے سے منظور کرلیا

فنانس بل 2020-21

اسلام آباد : قومی اسمبلی نے فنانس بل 2020-21 کثرت رائے سے منظور کرلیا ہے۔

قومی اسمبلی سے فنانس بل فنانس بل 2020-21 کثرتِ رائے سے منظور ہو گیا۔ اپوزیشن کی کوئی بھی تجویز منظور نہ ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں : متحدہ اپوزیشن جماعتوں نے وفاقی بجٹ مسترد کرنے کا اعلان کردیا

بجٹ منظوری کے دوران اپوزیشن نے شور شرابا کیا اور  پلے کارڈز اور پوسٹرز بھی لہرائے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ پلے کارڈز قواعد کی خلاف ورزی ہیں ان کو ہٹایا جائے۔

ووٹنگ کے دوران بی این پی مینگل کے دو ارکان نے اپوزیشن کا ساتھ دیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں