جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

قومی اسمبلی میں وزیراعظم کی ہدایت پر ہلڑ بازی کی گئی: احسن اقبال

وزیراعظم ہدایت

اسلام آباد: احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اسپیکر سے ملاقات میں پتا چلا کہ قومی اسمبلی میں وزیراعظم کی ہدایت پر ہلڑ بازی کی گئی، ہلڑ بازی ٹیم کے سربراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تھے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومتی ارکان نے ہلڑ بازی کرکے اپوزیشن لیڈر کو تقریر سے روکا، اسپیکر سے ملاقات میں پتا چلا وزیراعظم کی ہدایت پر ہلڑ بازی کی گئی، ہلڑ بازی ٹیم کے سربراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تھے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو بنی گالہ ہاؤس نہیں بننے دیں گے، حکومت حق اور سچ بات سننے کا حوصلہ نہیں رکھتی، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی جیب خالی ہے یہ بجٹ جعلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موجودہ بجٹ بہت تکلیف دہ ہے، تمام اعداد وشمار جعلی ہیں: شہباز شریف

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے2017 میں سب سے زیادہ ڈیفنس بجٹ دیا، بھارت نے پچھلے 3 سال میں دفاعی بجٹ میں 62 فیصد اضافہ کیا، پی ٹی آئی حکومت نے 3 سال سے دفاعی بجٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے اپنے دور میں دفاعی بجٹ میں 40 فیصد اضافہ کیا تھا، چاہتے ہیں کہ ڈیولپمنٹ اور ڈیفنس بجٹ میں اضافہ ہونا چاہیئے۔

متعلقہ خبریں