جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

قومی سولر انرجی پالیسی کا اعلان یکم اگست کو کیا جائے گا

شہباز

اسلام آباد: شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قومی سولر انرجی پالیسی کا اعلان یکم اگست کو کیا جائے گا، پالیسی کا نفاذ مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری سے مشروط ہوگا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت انرجی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، اجلاس میں دیگر رہنماؤں اور وزراء نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق قومی سولر انرجی پالیسی کا اعلان یکم اگست کو کیا جائے گا، پالیسی کا نفاذ مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری سے مشروط ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کو سستی بجلی کی فراہمی اولین ترجیح ہے، حکومت کی کوشش ہے ملک کو توانائی کے شعبے میں خود کفیل بنائے، شمسی توانائی بجلی پیدا کرنے کا ایک صاف، سستا اور ماحول دوست ذریعہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہوئیں، جلد مہنگائی میں کمی ہوگی: وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ ڈسٹری بیوشن لاسز، بجلی چوری اور گردشی قرضے جیسے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ شمسی توانائی سے پیدا کی گئی بجلی سستی ہوگی اور عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم ہوگا، ہم پاکستان کی پہلی جامع سولر انرجی پالیسی سامنے لارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں