جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

قومی ٹیم کا جنوبی افریقہ میں تیاریوں کا سلسلہ جاری

جنوبی

جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل پاکستان وائٹ بال اسکواڈ کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم آج دوپہر کے سیشن میں سپر اسپورٹس پارک سینچورین میں ٹریننگ کرے گی اور یہ قومی ٹیم کا سینچورین میں دوسرا ٹریننگ سیشن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ جنوبی افریقا و زمبابوے؛ قومی ٹیم کورونا وائرس سے کلیئر قرار

‏پہلے سیشن میں ٹیم نے اسٹیڈیم میں فزیکل ٹریننگ کی اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں لیکن اس کے بعد سینچورین میں بارش شروع ہوگئی جس سے پہلا سیشن متاثر ہوا اور اس کے بعد اسکواڈ نے انڈور بولنگ اور بیٹنگ کی مشقیں کیں۔

‏پاکستان ٹیم پریٹوریا میں جہاں مقیم ہے وہاں بھی کرکٹرز کو بائیو سکیور ببل میں رہتے ہو ئے چہل قدمی اور رننگ کی اچھی سہولت میسر ہے۔

متعلقہ خبریں