جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

این سی او سی نے کورونا میں اضافے کے باعث لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا

لاک ڈاؤن

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ ضابطہ کار پر عمل نہیں کیا تو پھر سے لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کورونا وبا دوبارہ سر اٹھا رہی ہے، آئندہ دو ہفتوں میں خاص توجہ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پابندیوں اور کاروبار بند کرنے سے بچنا ہے تو ضابطہ کار (ایس او پیز) پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور اموات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 19 افراد انتقال کرگئے

این سی او سی نے شادی ہالز، بازار، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ضابطہ کار کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ضابطہ کار پر عمل نہیں کیا تو پھر سے لاک ڈاؤن اور انڈسٹریز کو بند کرنا پڑسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں