جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

انگلینڈ میں بم حملے کی دھمکی کے باوجود نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم دورہ جاری رکھنے کو تیار

دھمکی کے ٹیم

نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ میں بم حملے کی دھمکی ملی ہے، اس دھمکی کے باوجود نیوزی لینڈ اس دورے کو جاری رکھنے کو تیار ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم ہوٹل میں موجود ہے، انگلینڈ کے شہر لیسٹر میں نامعلوم شخص نے نیوزی لینڈ ٹیم کے ہوٹل میں بم رکھنے کا دعوی کردیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ ٹیم کے جہاز میں بھی بم رکھنے کی دھمکی دی۔

اس واقعہ کے بعد نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم نے پریکٹس سیشن منسوخ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کی نیوٹرل وینیو پر میچز کھیلنے کی پیشکش، پی سی بی نے مسترد کردی

دوسری جانب بم حملے دھمکیوں کی کے باوجود نیوزی لینڈ بورڈ نے دورہ جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

کرک انفو کے مطابق پولیس اور انسداد ہشت گردی ایجنسیوں کو سیکیورٹی کیلئے بلالیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں