جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی میں آئندہ منتخب میئر کے پاس صرف باتھ روم صاف کرنے کا اختیار ہوگا: امین الحق

امین الحق

کراچی: امین الحق کا کہنا ہے کہ کراچی کے میئر کے تمام اختیار واپس لے لیے گئے، آئندہ منتخب میئر کے پاس صرف باتھ روم صاف کرنے کا اختیار ہوگا۔

وفاقی وزیر امین الحق کا جی ٹی وی کے پروگرام ’’لائیو وِد مجاہد‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سعید غنی میرے چھوٹے بھائیوں جیسے ہیں، کراچی کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، کراچی کے نوجوانوں کو نوکری نہیں مل رہی، 18 ویں ترمیم کے بعد کراچی کے مسائل حل کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

امین الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کا پہلا فلائی اوور کراچی میں بنا، کراچی کے میئر کے تمام اختیار واپس لے لیے گئے، کراچی میں دوسری بڑی کمیونٹی پشتو بولنے والی ہے، آئندہ منتخب میئر کے پاس صرف باتھ روم صاف کرنے کا اختیار ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: نئی قانون سازی کے تحت پراپرٹی ٹیکس کا نظام بلدیاتی حکومت کو دے رہے ہیں: بلاول

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ایک جمہوری جماعت ہے، شہری سندھ کے لوگوں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، 11 دسمبر کو آل پارٹیز کانفرنس بلائی ہے، بہت جلد وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے۔

متعلقہ خبریں