جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان میں مئی کے 28 دنوں کے دوران کورونا کے مریضوں کی تعداد میں 42 ہزار سے زائد کا اضافہ

42 ہزار

اسلام آباد : پاکستان بھر میں مئی کے مہینے میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں 42 ہزار 935 کا اضافہ ہوا۔

پاکستان میں عوام کی معاشی مجبوریوں کے باعث لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی، مگر کورونا وائرس کی یکم مئی کے بعد کی صورتحال حالات کی سنگینی کی جانب اشارہ کرتی نظر آرہی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق یکم مئی 2020 کو ملک بھر میں 18 ہزار 92 کیسز رپورٹ ہوئے، 28 مئی 2020 تک ان میں 42 ہزار 935 کا اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں کورونا وائرس بے قابو، ریکارڈ 905 مریض رپورٹ

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 61 ہزار 227 تک پہنچ گئی ہے۔ 15 مئی تک کل کیسز کی تعداد 37 ہزار 218 تھی، ملک بھر میں صرف 13 دنوں کے دوران کورونا کے 24 ہزار 9 مریضوں کا اضافہ ہوا۔

یکم مئی تک ملک بھر میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی کل تعداد 417 تھی۔ 15 مئی تک 386 ہلاکتوں کے اضافہ کے ساتھ تعداد بڑھ کر 803 ہوگئی۔ 13 دنوں میں 28 مئی تک ان میں 457 ہلاکتوں کا اضافہ ہوا، پاکستان بھر میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 1260 تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں