جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 6 لاکھ 82 ہزار سے متجاوز

6 لاکھ 82

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 6 لاکھ 82 ہزار سے زائد ہوگئی۔

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 77 لاکھ 57 ہزار سے تجاوز کرگئی، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 6 لاکھ 82 ہزار 998 تک جاپہنچی ہے۔

امریکا میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار747 ہوگئی، برازیل میں کورونا وائرس 92 ہزار 568 افراد کی زندگیاں نگل گیا، بھارت میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 36 ہزار 551 ہوگئی۔ روس میں 13 ہزار 963 اور برطانیہ میں کورونا سے 46 ہزار 119 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد چھ لاکھ چہتر ہزار سے متجاوز

اسپین میں 28 ہزار 445، جرمنی میں 9 ہزار 224، اٹلی میں 35 ہزار 141، ایران میں 16 ہزار 766 ترکی میں 5 ہزار 691، سوئٹزر لینڈ میں ایک ہزار 981،  نیدر لینڈ میں 6 ہزار 147 اور سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 2 ہزار 866 ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں