جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

انتخابی عمل میں دھاندلی روکنے کیلئے ووٹنگ مشین کا استعمال واحد آپشن ہے : وزیراعظم

انتخابی عمل میں

اسلام آباد : وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل میں دھاندلی روکنے کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال واحد آپشن ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں وزیرِ اعظم کو انتخابی اصلاحات کے ضمن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال اور قانون سازی کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے انتخابی عمل میں استعمال میں شفافیت اور تمام آئینی تقاضوں کو پورا کرنے کی ہدایت دی۔

یہ بھی پڑھیں : شہبازشریف نے الیکڑانک ووٹنگ کی حکومتی تجویز مسترد کردی

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ملک کے انتخابی عَمل میں شفافیت یقینی بنانے کے حوالے سے پر عزم ہے۔ انتخابی عَمل میں دھاندلی روکنے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال واحد آپشن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیز ملک کا اثاثہ ہیں، ان کو انتخابی عمل میں لازماً شریک بنائیں گے۔ انتخابی اصلاحات، الیکٹرانک ووٹنگ اور اوورسیز پاکستانیوں کو حق رائے دہی کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔

بریفنگ میں وزیرِ برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم، وزیر برائے ریلویز اعظم خان سواتی، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب اور مشیر وزیر اعظم بابر اعوان شریک تھے۔

متعلقہ خبریں