جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پی ایس ایل 7 کی افتتاحی تقریب سادگی سے ہوگی: پی سی بی

پی ایس ایل

لاہور: پاکستان سپر لیگ 7 کی افتتاحی تقریب میں اس بار میوزک اور رقص نہیں ہوگا۔

ذرائع پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں اس بار افتتاحی تقریب سادگی سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، افتتاحی تقریب میں میوزک اور رقص نہیں ہوگا۔

مختصر افتتاحی تقریب میں چئیرمین پی سی بی رمیز راجا خطاب کریں گے جس کے بعد میچز کا آغاز ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل نشریاتی حقوق، پی سی بی کا پی ٹی وی اسپورٹس اور نجی ٹی وی سے معاہدہ

پی سی بی ذرائع کے مطابق کووڈ کی صورتحال اور لاجسٹک مسائل کے باعث گزشتہ ایڈیشنز کے برعکس 27 جنوری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میچز کے آغاز سے قبل کلچرل سرگرمیاں نہیں ہوں گی۔

متعلقہ خبریں