جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

اپوزیشن وہی بیان کررہا ہے جو دو لابیئسٹ کے ساتھ ملاقات میں ہوئی تھی: مراد سعید

مراد

اسلام آباد: مراد سعید نے کہا کہ ہم کوئی غداری کے فتوے نہیں بانٹ رہے، لیکن ہمیں تشویش ضرور ہے۔

مراد سعید کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپوزیشن وہی بیان کررہا ہے جو دو لابیئسٹ کے ساتھ ملاقات میں ہوئی تھی، مختلف لابیز سے اپوزیشن کی ملاقات بارے پوچھا گیا پر آج تک جواب نہیں آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں جو بیان دیا گیا اس سے انصاف اور سکیورٹی کے اداروں کو نشانہ بنانا تھا، یہ وہی باتیں تھی جو بیرونی لابیز سے طے کیا گیا منصوبہ ہے۔ ہم کوئی غداری کے فتوے نہیں بانٹ رہے، لیکن ہمیں تشویش ضرور ہے۔

انہوں نے کہا کہ ستائیس فروری ہماری مسلح افواج کی جیت تھی، ستائیس پاکستان کی فتح کا دن تھا۔ ستائیس فروری کو مودی کا ابینندن کی شکل میں زمین پر گرنا تھا۔ پاکستان میں دیشتگردی کم ہوئی، سرحد کو محفوظ بنایا گیا۔

اب اس بارے ایاز صادق، فضل الرحمان و اچکزئی کے بیانات دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ وہی باتیں ہیں جو بیرونی لابیز سے طے تھا۔

متعلقہ خبریں