جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

مالک نے پوار سیلون اپنی بہترین ملازمہ کو ایک ڈالر میں بیچ دیا

سیلون

کنیکٹکٹ: امریکہ میں ایک چلتے ہوئے سیلون کے مالک نے پورا کاروبار ایک ڈالر میں اپنی بہترین ملازمہ کے نام کردیا۔

کنیکٹکٹ کے شہر نیو ہیون میں واقع ایک سیلون کے مالک پایئو امپیراٹی نے اپنی بہترین ملازمہ کیتھی مورا کے ہاتھ پورا سیلون ایک ڈالر میں فروخت کیا۔

دکان کے مالک کا کہنا تھا کہ یہ بہت اچھی ہیئرڈریسر ہیں، ان کے اخلاق بھی بہت اعلیٰ ہیں۔ اسی لیے میں نے اپنی دوکان ان کے ہاتھوں ایک ڈالر میں فروخت کردی ہے، اور اب بھی ہم دوست ہی رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کا سب سے مہنگا برگر، قیمت ساڑھے نو لاکھ روپے

اس طرح کیتھی دسیوں ہزاروں ڈالر کی دکان کی مالک ہوگئیں، جن میں قیمتی سامان اور بہت سارے گاہک بھی ان کی جھولی میں آگئے۔ تاہم وہ اس کا کرایہ اپنے پرانے مالک کو دیتی رہیں گی۔ اب 79 سالہ پایو امپیراٹی ایک آزادانہ ٹھیکیدار ہی رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دلہن کی سسرال میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے انٹری، لوگ حیران

32 سالہ مورا نے کہا کہ جب میں ہائی اسکول سے باہرآئی تو میں سوچ رہی تھی کہ کوئی بھی مجھے تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے ملازم نہیں رکھے گا۔ لیکن انہیں پایو کا نمبر ملا اور رابطے کے بعد پایو امپیراٹی نے انہیں ملازم رکھ لیا۔

متعلقہ خبریں