جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

دبئی میں مقیم پاکستانی ڈرائیور راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

کروڑ

دبئی میں مقیم 36 سالہ پاکستانی ڈرائیور جنید رانا نے 50 ملین درہم ( 2 ارب 37 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد ) کی لاٹری جیت لی۔

جنید رانا ایک دبئی کی نجی کمپنی میں 6 ہزار درہم ( 2 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) پر ماہانہ ڈرائیور کی نوکری کرتے ہیں وہ خوشی سے نہال ہوگئے جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی لاٹری جیت گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنید رانا کو لاٹری کی انعامی رقم کا چیک دے دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں غریب ماہی گیر راتوں رات کروڑ پتی بن گئے

اس موقع پر جنید رانا کا کہنا تھا کہ میں بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں، جب میں نے اپنے گھر والوں کو بتایا تو وہ خوشی سے پاگل ہو گئے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک میں نے اس بات کا فیصلہ نہیں کیا ہے کہ میں اپنے خاندان کو یہاں بلا لوں یا پھر واپس گھر والوں کے پاس چلا جاؤں۔

واضح رہے کہ جنید رانا کی اہلیہ، دو بچے اور گھر دیگر افراد پاکستان میں مقیم ہیں۔

متعلقہ خبریں