جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پاکستانی قوم اپنے آرمی چیف پر جتنا فخر کرے کم ہے: پرویز الہٰی

چودھری پرویز الہٰی

لاہور: چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے متحرک ہیں، پاکستانی قوم اپنے آرمی چیف پر جتنا فخر کرے کم ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب کا سب سے بڑا ایوارڈ ”کنگ عبدالعزیز“ کا ملنا پاکستان کیلئے خوش آئند ہے۔ ایوارڈ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ذاتی کاوشوں اور محنت کا صلہ ہے۔

چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی فارن پالیسی پر عبور کی وجہ سے پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے میں کامیاب ہوا، آرمی چیف نے مشکل وقت میں یو اے ای، قطر اور سعودی عرب خود جا کر تیل کی ادائیگی کو ملتوی کروایا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کو’کنگ عبد العزیز میڈل آف ایکسیلینٹ کلاس‘ کے اعزاز سے نواز دیا گیا

ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے متحرک ہیں، پاکستانی قوم اپنے آرمی چیف پر جتنا فخر کرے کم ہے، ہمارا سپہ سالار ہمارا فخر ہے، قوم انکی خدمات کی معترف ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع کو مضبوط بنانا ہو خارجہ محاذ پر اہم چیلنجز ہوں، آرمی چیف نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہمیشہ ملکی مشکلات کے حل میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، آرمی چیف پاکستان کے معاملات پر ہمیشہ وطن کے لئے ڈلیور کرتے نظر آئے ہیں۔

متعلقہ خبریں