جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پارٹی آئین کی روح سے تحریری استعفیٰ نہیں دیا : جام کمال کا الیکشن کمیشن کو خط

پارٹی آئین کی

کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان نے الیکشن کمیشن کو بطور پارٹی صدر خط لکھ دیا ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارٹی آئین کی روح سے تحریری استعفیٰ نہیں دیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے چیف الیکشن کمشنر پاکستان کے نام لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ 11 اکتوبر 2021 کو باپ پارٹی کا ایک لیٹر بھیجا گیا۔ جنرل سیکریٹری کے خط کی پارٹی آئین اور قانونی کوئی حیثیت نہیں۔ پارٹی کے جنرل سیکریٹری کا اختیار نہیں صدر کی موجودگی میں قائم مقام صدر منتخب کرے۔

یہ بھی پڑھیں : اقتدار کی ہوس انہیں کسی بھی غیر اخلاقی حد تک لے جاسکتی ہے : وزیراعلیٰ جام کمال

خط کے مطابق میں نے پارٹی آئین کی روح سے تحریری استعفیٰ نہیں دیا۔ پارٹی صدر کے تاحال فرائض بلا تعطل سر انجام دے رہا ہوں۔ جنرل سیکریٹری سینیٹر منظور کاکڑ نے دانستہ طور پر پارٹی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی ہوگی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اگر میں نے تحریر استعفیٰ بھی دیا ہوتا، تب بھی ایک طریقہ کار ہوتا ہے۔ قائم مقام صدر کا انتخاب فرد واحد نہیں بلکہ ایگزیکٹو کونسل یا کمیٹی کرتی ہے۔

الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط پر مرکزی صدر کے طور پر جام کمال کے دستخط موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں