جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن کیلئے کنٹریکٹس قبول کرنیوالے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی

کنٹریکٹس

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے موجودہ ڈومیسٹک سیزن کے لئے کنٹریکٹس قبول کرنے والے ایک سو ستاسی کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی۔

کنٹریکٹس قبول کرنے والے کھلاڑیوں میں سے بتیس کھلاڑیوں نے ساڑھے پانچ ماہ پر مشتمل سیزنل کنٹریکٹ پر دستخط کیے ہیں، جو کہ پاکستان کپ ختم ہونے پر مکمل ہوجائے گا۔

اس کنٹریکٹ کے تحت کھلاڑیوں کو ڈیلی الاؤنس، میچ فیس اور انعامی رقم کا حصہ ملے گا، پانچ کھلاڑیوں نے ایونٹ بیس کنٹریکٹ پر دستخط کیے۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا ڈومیسٹک کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی کٹیگریز کا اعلان

باقی ستر کرکٹرز اضافی کھلاڑیوں کے پول میں دستیاب ہیں جنہیں سیزنل یا ایونٹ بیس کنٹریکٹ پیش کیا جاسکتا، ان کنٹریکٹ کے علاوہ پی سی بی نے آٹھارہ ایلیٹ اور تین ایمرجنگ کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں جگہ دی ہے۔

اس کنٹریکٹ میں ماہانہ وظیفہ، میچ فیس، ڈیلی الاؤنس اور انعامی رقم کا حصہ شامل ہے۔

اس بارہ ماہ پر مشتمل ڈومیسٹک کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کو چالیس ہزار سے ایک لاکھ پچاس ہزار روپے ماہوار وظیفہ ملے گا۔

متعلقہ خبریں