جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پی سی بی نے سری لنکن کرکٹ ٹیم سے سیریز پلان کرنا شروع کردیا

کرکٹ

لاہور: دورہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی منسوخی کے بعد پی سی بی نے سری لنکن کرکٹ ٹیم سے سیریز پلان کرنا شروع کردیا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے مختصر سریز کی میزبانی کے لیئے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام سے بات چیت شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق سری لنکا سے ممکنہ سریز کے لئے پاکستان نے ونڈو کی تلاش شروع کردی ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل اور بعد مصروف شیڈول میں سے وقت نکالنے کا چیلنج درپیش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی کرکٹرز کا دورہ پاکستان ملتوی ہونے میں ملوث ہونے سے انکار

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بورڈز کو قرنطینہ سمیت لاجسٹک مسائل کا بغور جائزہ لینا ہوگا، سری لنکن ٹیم پاکستان آنے کو تیار اور کسی مناسب ونڈو کی تلاش میں ہے۔

متعلقہ خبریں