جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ڈسکہ کی عوام نے لٹیروں کو مسترد کیا ہے: مریم اورنگزیب

مریم

اسلام آباد: مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہت جلد پنجاب اور وفاق سے پی ٹی آئی کا صفایا ہونے والا ہے، ڈسکہ کی عوام نے لٹیروں کو مسترد کیا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈسکہ کی عوام نے لٹیروں کو مسترد کیا ہے، ڈسکہ کے عوام نے مہنگائی کرنے والوں کو مسترد کردیا۔ عوام نے ملک کی معاشی ترقی منفی 0.4 فیصد پر لانے والوں کو مسترد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بہت جلد پنجاب اور وفاق سے پی ٹی آئی کا صفایا ہونے والا ہے: مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بہت جلد پنجاب اور وفاق سے پی ٹی آئی کا صفایا ہونے والا ہے، 19 فروری کو ڈسکہ میں الیکشن چوری کا پلان بنایا گیا تھا، ڈسکہ الیکشن آٹا، چینی اور بجلی مافیا کیلئے پیغام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 10 اپریل کو ڈسکہ کے عوام نے بدلہ لے لیا، ووٹ کی حفاظت کی جائے تو ہر سازش ناکام بنائی جاسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں